Muashry Ki Islaah

Book Name:Muashry Ki Islaah

ناچاقیاں۔آئندہ کے بیان میں ہم انہی سے مُتَعلِّق سنیں گے۔ ان اسباب کے کیا علاج ہیں، یہ بھی سنیں گے اور ضمناً کئی مدنی پھول بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔لہٰذا! آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنَّتوں بھرےاجتماع میں

 پڑھےجانے والے 6دُرودِ پاک اور  2دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شخص ہر شبِ جُمعہ(جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھےگامَوْت کےوَقت سرکارِمدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتےوَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھےگاکہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔([1])

(2)تمام گُناہ مُعاف

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ


 

 



[1]    افضل الصلوات علی سید السادات، الصلاۃ السادسۃ والخمسون،ص۱۵۱ملخصًا