Shetan Ki Insan Say Dushmani

Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

ہوئے انسان کو سجدہ کروں؟توربِّ کریم نے فرمایا:میں جو چاہتا ہوں وہ کرتا ہوں۔تمام فرشتوں نےحضرت آدمعَلَیْہِ السَّلَام کو سجدہ کیا، مگراس لعین  شیطان نےتکبُّر کی  وجہ سے سجدہ نہیں کیا تو فرشتوں نےاللہ کریم کاشکرادا کرنے کے لئے دوسراسجدہ  شکرانے کے طور پر کیا،لیکن شیطان ان سے بے تعلق کھڑا رہا اور اسے اپنے اس فعل پر کوئی افسوس نہ ہوا، تواس  کے تکبُّر کرنے کی وجہ سے اللہپاک نے ہمیشہ کےلئےاسے اپنی بارگاہ سےمردُودقرار دےکرنکال دیااوراس کی صورت مسخ  کردی، خنزیر کی طرح لٹکا ہوا منہ،سر اونٹ کےسر کی طرح، سینہ بڑے اُونٹ کی کوہان جیسا،چہرہ ایسےجیسے بندر کا چہرہ، آنکھیں کھڑی،نتھنے حجام کےکوزے جیسےکُھلے ہوئے، ہونٹ بیل کےہونٹوں کی طرح لٹکے ہوئے، دانت خنزیرکی طرح باہر نکلے ہوئے اور داڑھی میں صرف سات بال، اسی صورت میں اسے جنّت سے نیچے پھینک دیا گیااور قیامت تک کےلئےلعنت کا مستحق بن گیا ہے اورتب سےیہ ابلیس،لعین ،مردُود اور شیطان کے نام سے مشہور ہوگیا۔ (مکاشفۃ القلوب ،ص۷۹)

تکبُّر کی تباہ کاریاں 

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ابھی ہم نےشیطان کےمتعلق سُناکہ یہ کتنابڑا عبادت گزار ،علم والا تھا لیکن اس کو ایک گناہ کی وجہ سے  بارگاہِ الٰہی  سے مردُود قرار دےکر نکال دیا گیااور وہ گناہ ہےتکبُّر ۔ ٭تکبُّرشیطان کےہتھیاروں میں سےایک ہتھیار ہے، جس کے ذریعے یہ  لوگوں سے اپنی دشمنی ظاہر کرتااور لوگوں کوگمراہ کرکے ان کو اللہ پاک کی ناراضی کےگڑھے میں دھکیل دیتا ہے، یادرکھئے! ٭ تکبُّر ہلاکت خیز عادَت ہے، ٭ تکبُّر کرنے والےاللہ پاک کے ناپسندیدہ بندے ہیں، ٭ تکبُّر کرنے والے بد نصیبوں کے دلوں پر اللہ پاک مہر لگادیتا ہے،٭ تکبُّر کرنے والے قرآنی آیات میں غور و فکر