Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

منصب(Post)پر فائز کیوں نہ  ہو،اگر اس سے کسی کا دل دکھ جائے تواسے معافی مانگنے میں ہرگز شرم  محسوس نہیں کرنی چاہیے،کیونکہ حُقوقُ العباد کا معامَلہ انتہائی نازک ہے۔اس کی وجہ سے  بندہ بہت سے گناہوں میں مُبْتَلا ہوسکتا ہے جو اس کیلئے دنیاوی اور اُخروی  نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں،مَثَلاً بندوں کے حُقوق اَدا نہ کرنے سے بندہ دوسروں کا دل دکھانے جیسے کبیرہ گُناہ میں مُبْتَلا ہوسکتا ہے اور یہی دل دکھانے،حسد کرنے،دل میں دشمنی رکھنے اور دُشمنیاں کرنے جیسے کئی گُناہوں پر اُبھارسکتی ہے۔ان گُناہوں میں پڑنے کے سبب غیبتوں،چغلیوں،تہمتوں،بدگمانیوں اور کئی کبیرہ گُناہوں کا دروازہ بھی کُھل جاتاہے۔جن کےحُقُوق ضائع کیے انہیں راضی کرنے کیلئے قیامت کے دن اپنی نیکیاں بھی دینی پڑسکتی ہیں اور نیکیاں نہ ہونے کی صورت میں ان لوگوں کے گناہوں کا بوجھ اُٹھا کر  جنَّت سے محروم ہو کر عبرت ناک اَنجام سے واسطہ پڑسکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اور شفقت و خیر خواہی

اے عاشقانِ امام احمد رضا! اعلیٰ حضر ت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرتِ مبارَکہ  کا ایک پہلو یہ بھی ہےکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ دُعا مانگتے وَقْت اپنے رشتے داروں،دوستوں،مَحَبَّت و عقیدت رکھنے والوں،مُریدوں اور دیگر مسلمانوں کیلئے دعا کرنے کا خُصوصی اہتمام فرماتے تھے۔آئیے!اس کی چند مثالیں ملاحظہ کیجئے:

دُعا کے لئے فہرست بنائی

(1)اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنماز ِ فجر کے بعد اپنے اَوْراد و  وَظائِف کے آخر میں اُن سب کے لئے