Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar
اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([1])
(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([2])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول(بیرون ملک)،13 جون 2019ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): فکرمدینہ:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ
مُطالَعَہ کرنے کے بقیہ مَدَنی پھول
٭مُطالَعَہ کرنے سے عقل میں اضافہ ہوتا ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۹)٭ مُطالَعَہ انسان کی دینی و دنیاوی دونوں ترقیوں کا سبب بنتا ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟، ص۱۹)٭ مُطالَعَہ طبیعت میں چُستی،نگاہوں میں تیزی اور ذہن و دماغ کو تازگی عطا کرتا ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۹ملخصاً)٭ایسی کتب،رسائل اور اخبارات سے ہمیشہ دور رہیے جو ایمان کے لئے زہرِ قاتل،حیا ختم کرنے اور اخلاق تباہ کرنے ہوں۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص