Ilm-e-Deen Kay Fazail

Book Name:Ilm-e-Deen Kay Fazail

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!قرآن و احادیث میں کئی مقامات پر عِلْمِ دین کے فضائل کو بیان کیا گیا ہے،جبکہ بزرگان ِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکی کتابیں بھی عِلْمِ دین کے فضائل سے مالا مال ہیں۔آئیے!ہم بھی عِلْمِ دین کے فضائل و برکات اور دلچسپ واقعات و حکایات سُنتے ہیں،چنانچہ

صحابیِ رسول کا شوقِ عِلْم

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃ المدینہ کے رسالے”عِلْم و حکمت کے125مَدَنی پھول “کے صفحہ نمبر11پر لکھا ہے:حضرت سَیِّدُنَا عبدُاللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں:رسولِ کریم، رءوف و رحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ظاہری وفات کے وَقْت میں کم عمر تھا۔اپنے ایک ہم عمر اَنصاری لڑکے سے  میں نے کہا:چلو  اَصحابِ رسول رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن سے عِلْم حاصل کرلیں،کیونکہ ابھی وہ بہت ہیں۔اَنصاری نے جواب دیا:ابنِ عباس(رَضِیَ اللہُ عَنْہُ)!تم بھی عجیب آدمی ہو،اتنے اَصحاب(عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان)کی موجودگی میں لوگوں کو بھلا تمہاری کیا ضرورت پڑےگی!اس پر میں نے اَنصاری لڑکے کو چھوڑ دیااور خود عِلْم حاصل کرنے لگ گیا۔کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ معلوم ہوتا فُلاں صحابی کے پاس فُلاں حدیث ہے تومیں اس کے گھر دوڑا جاتا۔اگر وہ  آرام کر رہے ہوتے تو میں اپنی چادر کا تکیہ بنا کر ان کے دروازے پر پڑا رہتا اور گرم ہوا میرے چہرے کوجلاتی رہتی ۔جب وہ صحابی باہر آتے اور مجھے اس حال میں پاتے تو متأثر ہوکر کہتے:رسولِ انور،بے کسوں کے یاور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےچچا کے بیٹے!آپ کیا چاہتے ہیں ؟میں کہتا،سنا ہے آپ،سرورِ ذیشان،محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی فُلاں حدیث