Apni Islah Ka Nuskha

Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

(محبوبِ عطار کی 122 حکایات، ص۱۷۷ تا ۱۷۹) 

پىاری پىاری اسلامى بہنو!غور کیجئے!جو پیر اپنے مرید کے لیے کہے کہ ان کا مجھ پر احسان ہے، جو پیر اپنے مرید کے لیے کہے کہ ان کی صحبت میں اپنے لیے بہتریاں محسوس  کرتا تھا، جو پیراپنے مرید کے لیے کہے کہ مجھے ان کی صحبت پسند تھی، ایسا مرید کتنا خوش نصیب اور بختاور ہوگا۔ اللہکریم ہمیں بھی اپنے پیرو مرشد سے سچی محبت عطا فرمائے اور ہمیں حاجی زم زم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے صدقے ہمیں بھی  مدنی انعامات کا سچا عامل بنائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىاری پىاری اسلامى بہنو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  جوتے پہننے کی چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتی ہوں۔رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جوتے پہننے  کی سنتیں اور آداب

فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(1)جوتے بکثرت استعمال کروکہ آدمی جب تک جوتے پہنے ہوتا ہے گویاوہ سُوارہوتاہے۔(یعنی کم تھکتا ہے)(مُسلِم ،ص۱۱۶۱ حدیث۲۰۹۶)(2)جوتےپہننےسےپہلےجھاڑ لیجئے تا کہ کیڑا  یاکنکروغیرہ ہوتونکل جائے(3) پہلےسیدھاجوتاپہنئےپھرالٹااوراُتارتےوَقت پہلےاُلٹا جوتا اُتاریئےپھر سیدھا۔ فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جب تم میں سےکوئی جوتےپہنےتودائیں(یعنی سیدھی) جانب


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵