Maahe Zulhijja Ki Fazeelat

Book Name:Maahe Zulhijja Ki Fazeelat

سوار“اور”بہارِ شریعت“،حصہ15 صفحہ327تا353 کا مطالعہ فرمائیے۔

پیاری  پیاری اسلامی بہنو! ہم ماہِ ذو الحجہ کی فضیلت اور قربانی کے فضائل و مسائل سُن رہی تھیں۔عموماً عیدِ قُربان کے موقع پر گوشت کی کثرت کے باعث سبزیاں اور دالیں پکانے کھانے کا رُجحان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور گوشت سے بنے کھانے پکانے کو ہی زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ،جس کے باعث گوشت سے جو فوائد و ثمرات ہمیں ملنے تھےکثرتِ استعمال  کی وجہ سے ہم ان فوائد سے محروم اورگوشت خوری کی آفت میں مُبْتَلا ہونے کے سبب ڈاکٹروں اور حکیموں کے دھکے کھانے پر مجبور ہوجاتی ہیں،لہٰذا گوشت کے مُعامَلے میں مِیانہ رَوی سے کام لیجئے اور گوشت کے نقصان دہ اَثرات کو کم کرنے کے لئے اس کے ساتھ  سبزیوں(Vegetables)کا استعمال  ضرور رکھئے۔آئیے! گوشت کے چند طبی فوائد اورزِیادہ گوشت کھانے کے نُقصانات کے بارے میں سنتی ہیں ، چُنانچہ

گوشت کے طبی فوائد

حکیموں کا کہنا ہے کہ گوشت کھانے سے(بد ن کی)70 قُوّتوں میں اِضافہ ہوتا ہے،اس سے دیکھنے کی قوت زیادہ ہوتی ہے،گوشت بدن کے رنگ کو نکھارتا ہے،پیٹ کو بڑھنے نہیں دیتا،اخلاق و عادات کو بہتر بناتا ہے،گردن کا گوشت عُمدَہ لَذِیذ،جلد ہضم ہونے والا اور ہلکا ہوتا ہے،دَسْت کا گوشت سب سے ہلکا،لذیذ تَرین،جلد ہضم ہونے والا اور بیماری سے خالی ہوتا ہے،بچھڑے کا گوشت بالخصوص جب کہ بچھڑا فربہ ہو،نہایت درمیانہ،لذیذ،عُمدہ اور پسندیدہ ہوتا ہے،گرم تَر ہوتا ہے اوراگر عُمدَہ طَرِیقے سے ہضم ہوجائے تواس کا شمار قوت بخش غذا میں ہوتا ہے۔عام طورپراستعمال کے لئے شوربے والا گوشت  بہتر رہتا ہے، سب سے بہتر گوشت بکرے کا ہوتاہے،بکرے کے گوشت میں دَسْتی اور شانہ وہ مقامات ہیں