Maahe Zulhijja Ki Fazeelat

Book Name:Maahe Zulhijja Ki Fazeelat

رحمتوں والے ہوتے ہیں جن میں ربِّ کریم کی رحمت اپنے عُروج  پر ہوتی ہے،جو کوئی  خوش نصیب ان دنوں میں رضائے الٰہی کے لئے پہلی ذو الحجہ سے نویں ذوالحجہ تک روزے رکھنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اللہ کریم اس کو ہزاروں  غلام آزاد کرنے،ہزاروں اُونٹوں کی قربانی کرنے اور راہِ خدا میں دئیے گئے ہزاروں گھوڑوں کے برابر اَجْر و ثواب عطا فرماتا ہے۔ذرا سوچئے! ان مبارک دنوں میں ایک،ایک روزہ رکھنے پر اس قدر ثواب عطا کیاجارہا ہے تو جو خوش نصیب مسلمان ان دنوں میں مختلف (Different) عبادات مثلاً دن کےروزوں اور راتوں کو جاگ کر عبادات کرنے میں گزارتے ہوں گے تو ان کے ثواب کا اندازہ کون لگاسکتا ہے اور اللہ کریم ان کو عبادات بجالانے پر کیسے کیسے انعام  واکرام سے نوازے گا، لہٰذا  اے عاشقانِ رسول ان دس دنوں کو ہرگز ہرگز غفلت میں نہیں گزارنا چاہئے ،ان دس دنوں میں اپنے آپ کو عبادت میں مشغول رکھنا چاہئے ،ان دس دنوں میں 10 ذی الحج کے دن کے علاوہ باقی دنوں کے روزےرکھنے چاہئیں،یاد رہے! 10 ذوالحجۃ الحرام کو روزہ رکھنا مکروہِ تحریمی ہے۔ (بہارشریعت، ۱/۹۶۷ملخّصًا،دُرِّ مُخْتاروردالمحتار،۳/۳۹۱ ملخّصًا)ان دس دنوں میں کثرت سے تلاوت  کرلی جائے، ان دس دنوں میں اپنی زبان کو ذکر و  درود سے تر رکھنا چاہئے ،ان دس دنوں میں خوب خوب نفل عبادت کریں،ان دس دنوں کی راتوں میں بھی جاگ کر ربِّ کریم کی عبادت کی جائے،ان دس دنوں میں بھی  گناہوں سے بچنا اور بچا نا چاہئے،ان دس دنوں میں راہِ خدا میں دل کھول کر خرچ کر نا چاہئے ،ان دس دنوں میں بالخصوص  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنی چاہئے،ان دس دنوں میں مدنی کاموں کی دھومیں مچانی چاہئے ، ۔اللہ کریم ہمیں ماہِ ذو الحجہ کے  ان دس دنوں کی خوب خوب برکتیں عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

عبادت میں گزرے مری زندگانی                           کرم ہو کرم یا خدا یاالٰہی