Dukhyari Ummat Ki Khairkhuwahi

Book Name:Dukhyari Ummat Ki Khairkhuwahi

قافلوں میں چلنا خیر خواہی ہے ، فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : جو اللہ پاک کے لئے عِلْم سیکھنے نکلتا ہے اللہ پاک اس کے لئے جنت کا دروازہ کھول دیتا ہے اور فرشتے اس کے لئے اپنے بازو بچھا دیتے ہیں۔ (شعب الایمان ، باب فی طلب العلم ، ۲ /  ۲۶۳ ، حدیث : ۱۶۹۹)٭مظلوم کی مدد کرناخیرخواہی ہے ، فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : جس نے غم میں مُبْتَلا کسی مومن کی مشکل دُور کی یا کسی مظلوم کی مدد کی تو اللہ پاک اس شخص کے لئے 73 مغفرتیں لکھ دیتا ہے۔  (شعب الايمان للبيهقی ، باب فی التعاون علی البرو التقوی ، ۱۲۰ / ۶ ، حديث : ۷۶۷۰ بتغير)٭مقروض کےساتھ نرمی کرنا خیرخواہی ہے ، فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : جو محتاج کو مہلت دے يا اس کاقرض معاف کردے اللہ پاک اُسے دوزخ کی گرمی سے محفوظ فرمائےگا۔ (مسندامام احمد ، مسند عبداللہ بن عباس ، ۱ / ۷۰۰ ،  حدیث :  ۳۰۱۷)٭انتقال پر میّت کے گھر والوں سے تعزیت کرناخیرخواہی ہے ، فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : جو غم میں مُبْتَلا کسیشخص سے تعزیت کر ے گا اللہ پاک اسے تقویٰ کا لباس پہنائے گا اور رُوحو ں کے درمیان اس کی رُوح پر رحمت فرمائے گا اور جو مصیبت میں مُبْتَلا شخص سے تعزیت کرے گا اللہ  پاک اسے جنت کے جوڑوں میں سے2 ایسے جوڑے پہنائے گا جن کی قیمت(ساری)دنیا بھی نہیں ہوسکتی۔ (معجم اوسط ، من اسمہ ھاشم ،  ۶ /  ۴۲۹  ،  حدیث :  ۹۲۹۲)اللہ پاک ہمیں خیرخواہی کرنے والا بنائے اور خیر خواہی کاذہن عطا کرنے والی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی نصیب فرمائے۔  آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

مہمان  نوازی کی سنتیں اورآداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’قبر کا