Imam Hussain Ki Ebadat

Book Name:Imam Hussain Ki Ebadat

اس کا گھر ہوتا ہے،بچے کےسب سے پہلےاُستادوالدین ہوتےہیں اورآپرَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا گھرانہ وحی والہام کامرکز اور علم وعرفان کا چشمہ تھا،آپ کا گھرانہ  رشکِ کائنات اور مرکزِ تجلیات تھا، آپ کا گھرانہ  عبادت و ریاضت اور سخاوت کا مرکز تھا ، آپ کا گھرانہ زُہد و  تقویٰ اور  پرہیزگاری کا سر چشمہ تھا،آپ کا گھرانہ غریبوں کی حاجت   روائی  اورغم کےماروں کاسہارا تھا،آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُکوتوبچپن میں تعلیم و تربیت کا ایسا بابرکت نورانی  وروحانی ماحول میسرآیاکہ دوعالم کےمالک ومختار،مکی مَدَنی سرکارصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی گود سےتربیت  ملی،حضورنبیِ رحمت،شفیعِ اُمّتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکاخاص فیضان ملا،یہی وجہ تھی کہ

       حضرتِ امامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُعلم وفضل میں یکتاتھے،حضرتِ امامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُایثاروتوکل کے پیکر تھے،حضرتِ امامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُشجاعت وبہادری میں بےمثال تھے،حضرتِ امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُتقویٰ وپرہیزگاری کےمالک تھے،حضرتِ امامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُصدقہ وخیرات کےبے مثال نمونےتھے،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُہر حال میں صبروشکر کےعادی تھے ،حضرتِ امامِ حُسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُبھلائی کےکاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےوالےتھے،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُعبادت و رِیاضت کےپیکر تھے،حضرتِ امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نفل عبادت اور کثرت سےتلاوتِ قرآن کے شوقین تھے ،یہاں تک کہ  بہت سی روایتوں میں آپ کی عبادت و ریاضت،نفل نمازوں  اور بھلائی کےکاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےکا تذکرہ ملتا ہے،آئیے !آپ کی عبادت کےمتعلق(2)روایات سنتےہیں :چنانچہ

نمازو روزے کے پابند

1۔   علامہ ابنِ اثیرجزریرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہفرماتےہیں:كَانَ الْحُسَيْنُرَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَاضِلاً كَثِيْرَ الصَّوْمِ وَالصَّلٰوةِ