Imam Hussain Ki Ebadat

Book Name:Imam Hussain Ki Ebadat

صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا

         ہم گناہگاروں سےمحبت کرنےوالےمحبوب آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمان ہے:مَانَقَصَ مَالٌ مِنْ صَدَقَۃِِیعنی صَدَقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا۔( معجم اوسط،من اسمہ احمد،۱/۶۱۹،حدیث: ۲۲۷۰)

دوسرا مدنی پھول

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!  سَیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے واقعات سے ہمیں دوسرا مدنی  پھول یہ ملاکہ سَیِّدُناامامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُعاجزی وانکساری کےپیکرتھےتبھی توتھوڑی سی  تاخیر ہونےپراس شخص سےمعافی  مانگی،حالانکہ آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُکےلئےمعافی مانگنا ضروری نہیں تھامگرپھربھی معافی مانگی،جبکہ اگر ہم اپنی حالت پرغو ر کریں تو عاجزی و اِنکساری تو دور کی بات،ہم غلطیاں (Mistakes) کرنےکے باوجودبھی ٹس سےمس  نہیں ہوتیں اور ہٹ دھرمی کرتے ہوئے یوں کہتی سنائی دیتی ہیں کہ جو ہم سے جھگڑا کرے گی  ہم اس کو  نہیں چھوڑیں گی ،جوہمیں ایک بات سنائے گی  ہم اسے دس سنائیں گی ،جو ہمیں تکلیف پہنچائے گی،ہم اس کاجینا حرام کر دیں گی،جبکہ ہمارےبزرگانِ دینرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہمتو خود سے بدتمیزی کرنے والوں کے ساتھ بھی حسن اخلاق سے پیش آتے ،ہمارے بزرگانِ دین تو غلطی نہ ہونے کے باوجود بھی معافی مانگ رتے ہوئے حسن اخلاق سے ور ان کے لیتے،ہمارےبزرگان دین تو گالیاں بکنےوالوں کوبھی دعائیں دیتے تھے،ہمارے بزرگانِ دِین تودل آزاریاں کرنے والوں کے ساتھ بھی عفو درگرز سے کام لیتے تھے ایک ہم ہیں کہ  اسلامی بہنوں کی دل آزاریاں کرتی ہیں،ہم جان بوجھ کر لوگوں کوتکلیفیں دیتی ہیں، ہم لوگوں کی غیبتیں کرتی ہیں،ہم ناحق دوسروں  کی چیزیں ہڑپ کر جاتی ہیں ،ہم اسلامی بہنوں سے ہنسی مذاق کرتی ہیں، ہم لوگوں سےبدلے لینے کے مواقع تلاش کرتی ہیں،لہذاہمیں چاہئےکہ ان بری عادات(Bad Habits)