Imam Hussain Ki Ebadat

Book Name:Imam Hussain Ki Ebadat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری ا سلامی بہنو!مُحَرَّمُ الْحَرامکابابرکت مہینا جاری وساری ہے، اس مُبا رَک مہینےکوشہیدانِ کربلااوربالخصوص اِمامِ عالی مَقام،سَیِّدُنااِمامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُکےساتھ ایک خاص نسبت ہے،اسی مناسبت سےآج کےبیان میں ہم امامِ عالی مقام،امامِ حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُ کےتقویٰ و پرہیزگاری،صدقہ وخیرات،فضائل ومناقب،شان وعظمت،آقاکریم،رؤف رحیمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُسےمحبت اوربالخصوص(Specially)آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُکی عبادت کاذوق وشوق، عبادت کےواقعات  اور آخر میں عاشواء (10محرم الحرام)کےدن روزہ رکھنےکےفضائل کےحوالےسے مدنی پھول سُنیں گی۔اے کاش!ہمیں  سارا بیان اچھی اچھی نیتوں کےساتھ سننا نصیب ہو جائے،آئیے! سب سے پہلےایک واقعہ سنتی ہیں :چنانچہ

محبتِ امامِ حسین کا اجر

       حضرت سَیِّدناعلامہ عبدالرحمن ابن جوزیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:ایک مرتبہ عَمروبن لیث کے سامنےاس کی تمام فوج کوجمع کیا گیا ،عمرو بن لیث  نے جب اپنی فوج کی یہ کثرت دیکھی تو روپڑا اور دل ہی دل میں کہنےلگا،اے کاش!امامِ حُسینرَضِیَ اللہُ عَنْہُکی شہادت کےوقت میں وہاں موجود ہوتا اور میرے پاس اتنی فوج ہوتی تو میں اپنی جان ، شان و شوکت اور ساری فوج کو ان پرقربان کردیتا۔اس زمانے کے کسی ولی کوخواب میں،حضورِاکرم،نورِمجسمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیارت ہوئی،توآپصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:عمرو بن لیث سےکہہ دو کہ اس کےدل میں جوخیال آیا ہےہمیں اس کی خبر ہے اورہم نےاس کےارادےکوقبول کرلیاہے،اللہ کریم تمہیں اس ارادےاوراس خیال پراجرِعظیم عطا فرمائے۔جب خواب دیکھنےوالےنےعَمرو بن لیث کویہ خوش خبری سنائی تو وہ خوشی سےجھوم اُٹھااور اس کی آنکھوں