Islam Aik Zabita-e-Hayat He

Book Name:Islam Aik Zabita-e-Hayat He

”ہفتہ وارعلاقائی دورہبھی ہے۔جسکے ذریعے گھرگھر،دکان دکان جاکرنیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اس مَدَنی کام کے بےشمارفوائد ہیں مثلاً”علاقائی دورے“ کی بَرَکت سےعلاقےمیں خوب مَدَنی کام پھیلتاہے،”علاقائی دورے“کی بَرَکت سےنئے نئےاسلامی بھائی مَدَنی ماحول  کےقریب آتے ہیں ، علاقائی دورے“ کی بَرَکت سے بے نمازیوں کونمازی بنانےکی سعادت نصیب ہوجاتی ہے۔علاقائی دورے“کی بَرَکت سےا میرِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی  دعاؤں سے حصہ ملتاہے۔علاقائی دورے“ کی بَرَکت سے نیکی کی دعوت دینے کا موقع ملتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہنیکی کی دعوت دینااور بُرائی سےمنع کرنا نہایت ہی عظیمُ الشّان کام ہے،چُنانچہ

حدیث ِ پاک میں ہے:رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سےعرض کی گئی:لوگوں میں بہتر کون ہے؟ ارشادفرمایا:اپنے رَبِّ کریمسےزیادہ ڈرنےوالا،رشتےداروں سے اچھا سُلوک زیادہ کرنے والا،بہت زیادہ نیکی کاحکم دینے اور بُرائی سےمنع کرنے والا۔(شعب الایمان،باب فی صلۃ الارحام،۶ /۲۲۰،حدیث: ۷۹۵۰)۔

12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ واراِس مَدَنی کام”علاقائی دورہ“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کےرِسالے”علاقائی دورہ“ کامطالعہ کیجئے،تمام دعوتِ اسلامی اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب بھی کیا جاسکتا ہے اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے پڑھا بھی جاسکتاہے۔

آئیے!ترغیب کے لئے”علاقائی  دورے“کا ایک واقعہ سُنتے ہیں،چنانچہ

مسجد آباد ہوگئی

کراچی کےایک اسلامی بھائی  کا قافلہ پنجاب کےایک  شہرکی مسجد میں پہنچا۔ دروازے پر تالالگا