Islam Aik Zabita-e-Hayat He

Book Name:Islam Aik Zabita-e-Hayat He

میں2004  میں درسِ فیضانِ سُنت میں بیان کردہ دُرودِ پاک کے فضائل سُن کر25 غیرمسلم قیدی دولتِ اسلام سے مشرف ہوئے۔(25کرسچن قیدیوں اور پادری کا قبولِ اسلام،ص2،3ملخصاً)

U.K(انگلینڈ)کے ایک اسلامی بھائی نے ایک غیر مسلم پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسےمکتبۃ المدینہ سے جارہ کردہV.C.D.بنام”بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف“تحفے میں دی، اس غیرمسلم نے جب وہ وی،سی، ڈی دیکھی تو بین الاقوامی اجتماع اور اجتماعی اعتکاف کے مناظراور دیدارِامیراہلسنت کی بَرَکت سے وہ اس قدر متأثِّر ہوا کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔(کرسچن مسلمان ہوگیا،ص۸،۷ملخصاً)ہندکے ایک اسلامی بھائی جو پہلے کفر کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہے تھے،ایک دن کسی نے انہیں امیرِاہلِسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ” احترامِ مسلم“تحفے میں دیا،انہوں نے پڑھاتو اسلام کی مَحَبَّت دل میں گھر کرگئی،پھر کچھ دن بعد مَدَنی قافلے والے عاشقانِ رسول نے بھی ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں اسلام کی دعوت دی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ امیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے”احترامِ مسلم“کے مطالعےاور عاشقانِ رسول کی انفرادی کوشش کی بَرَکت سے وہ بھی کلمہ پڑھ کر اسلام کی دولت سے مالا مال گئے۔(تعارفِ امیر اہلسنت،ص۲۴،۲۵ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

معاشرتی اعتبار سے اسلامی رہنمائی کے روشن پہلو

پیارےپیارے اسلامی بھائیو!معاشرے میں رہنے والوں میں سے انسان کا سب سے زیادہ جن سے واسطہ پڑتا ہے وہ اس کے پڑوسی(Neighbours)ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہاسلام کا انسانیت پریہ بہت بڑا فضل و احسان ہے کہ اس نے پڑوسیوں کے ساتھ بھی  اچھا سُلوک بجالانے کا حکم فرماکر اپنے ماننے والوں کو ایک دوسرے کی عزّت کی حفاظت کرنے والا بنادیا۔

آئیے!فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں کہ اسلام نے پڑوسیوں کے متعلق ہمیں کیا