Islam Aik Zabita-e-Hayat He

Book Name:Islam Aik Zabita-e-Hayat He

کہ وہاں تنہا سونا ہوگا، اپنے اعمال کے علاوہ کوئی ساتھ نہ ہوگا۔٭سوتے وقت یادِ خدا میں مشغول ہو،تہلیل،تسبیح اورتحمید پڑھے(یعنی لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ،سُبْحٰنَ اللہ اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کا وِرد کرتا رہے) یہاں تک کہ سوجائےکہ جس حالت پر انسان سوتا ہے اُسی پر اُٹھتا ہے اور جس حالت پر مَرتا ہے قِیامت کے دن اُسی پر اُٹھے گا۔ (فتاویٰ ہندیہ، ۵/۳۷۶ )٭جاگنے کے بعد یہ دُعا پڑھئے:اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْۤ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُترجمہ: تمام تعریفیں  اللہ پاک کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اوراُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔(بخاری، ۴/۱۹۶، حدیث:۶۳۲۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد