Quran-e-Pak Aur Naat-e-Mustafa

Book Name:Quran-e-Pak Aur Naat-e-Mustafa

جبکہیوٹیوب(YouTube) پر بھی10 چینلز پر کام جاری ہے ۔قرآن و سنت کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے ہر شعبے کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔

پانی میں اسراف سے بچنے کے متعلق چند مدنی پھول

 پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسالے ’’وضو کا طریقہ ‘‘ سےپانی میں اسراف سے بچنےکے بارے میں چند مدنی پھول سنتے ہیں۔

پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمايا: وُضُو میں بَہُت ساپانی بہانے میں کچھ خیر(بھلائی)نہیں اور یہ کام شیطان کی طرف سے ہے۔(کنز العمال،۹/۱۴۴، حدیث:۲۶۲۵۵ ) (2)آقا عَلَیْہِ الصلوۃُ السَّلَامنے ایک شخص کو وُضو کرتے دیکھا ،فرمایا:اِسراف نہ کر اِسراف نہ کر۔(سنن ابن ماجہ ،کتاب اطہارۃ و سننہا،باب ما جاء فی القصد فی الوضوء۔۔الخ ۱/ ۲۵۴، حدیث:۴۲۴)٭اگروَقف پانی سے وُضو کیا تو زِیادہ خَرچ کرنا باِلاِتّفاق حرام ہے(وضو کا طریقہ ،ص۴۲) ٭بعض لوگ چُلّو لینے میں پانی ایسا ڈالتے ہیں کہ اُبل جاتا ہے حالانکہ جو گِرا بیکا ر گیا اس سے احتیاط چاہئے۔(وضو کا طریقہ ،ص۴۲)٭آج تک جتنا بھی ناجائز اِسراف کیا ہے ،اُس سے توبہ کرکے آیندہ بچنے کی بھرپور کوشش شروع کیجئے۔٭وُضو کرتے وقت نل احتِیاط سے کھولئے ،دَورانِ وُضو مُمکنہ صورت میں ایک ہاتھ نل کےدستے پر رکھئے اور ضَرورت پوری ہونے پر بار بار نل بند کرتے رہیں ۔٭مِسواک،کُلّی،غَرغَرہ ،ناک کی صفائی اور ہاتھ پاؤں کی اُنگلیوں کا خِلال اور مسح کرتے وقت ایک بھی قطرہ نہ ٹپکتا ہو،یوں اچّھی طرح نل بند کرنے کی عادت بنائیے ٭سردیوں میں وُضو یاغسل کرنے نیز برتن اور کپڑے وغیرہ دھونے کیلئےگرم پانی کے حُصُول کی خاطِر نل کھول کر پائپ میں جمع شُدہ ٹھنڈاپانی یوں ہی بہا دینے کے بجائے کسی برتن میں پہلے نکال لینے کی