Bemari kay Faiday

Book Name:Bemari kay Faiday

اور اَکڑنے والے جسم میں کوئی بھلائی نہیں ہوتی۔ (اللہ والوں کی باتیں ، ۳ / ۱۹۴)

فرعون کے خدائی کا دعوٰی کرنے کی وجہ

ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں : فرعون کےخدائی کا دعویٰ کرنے کی وجہ یہ تھی  کہ وہ طویل عرصہ تک صحت مند (Healthy)رہاکہ400سال گزر گئے مگراس کے سر میں نہ دردہوانہ کبھی بخار ہوا اور نہ ہی کبھی کسی رَگ میں تکلیف ہوئی ، اللہ پاک کی اس پر لعنت ہو ، اگر کسی دن آدھے سر میں بھی درد ہوجاتا تو خدائی کا دعوٰی کرنا تو دورکی بات فضول کاموں سے ہی جان چھڑالیتا۔ (احیاء العلوم ، ۴ / ۸۶۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

بات چیت کرنے کی سنتیں اور آداب

آئیے!شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمیراَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے’’101 مَدَنی پھول‘‘سے بات چیت کرنے کی سنتیں اور آداب  ملاحظہ فرمائیں :

مُسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے۔ اسلامی بہنوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بڑو ں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے۔ چلاّ چلاّ کر بات کرنے سے حد درجہ احتیاط کیجئے۔ چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گفتگو کی عادت بنایئے۔ آپ کے اخلاق بھی اِنْ شَآءَ اللہ عمدہ ہوں گے اور بچّہ بھی آداب سیکھے گا۔ بات چيت کرتے وقت پردے کی جگہ ہاتھ لگانا ، انگليوں کے ذَرِيعے بدن کا ميل چُھڑانا ، دوسروں کے سامنے  با ر بار ناک کو چھونا ياناک يا کان ميں انگلی ڈالنا ، تھوکتے رہنا اچھی بات نہيں ، اِس سے دُو سروں  کوگِھن آتی ہےجب تک دوسرا بات کر ے ، اطمينان سے سنئے ، اس کی بات کاٹ کراپنی بات شرو ع کر دينا سنّت نہيںزيادہ