Book Name:Bemari kay Faiday
باتيں کرنے اور بار بار قہقہہ لگانے سے ہیبت جاتی رہتی ہے☆کسی سے جب بات چیت کی جائے تو اس کا کوئی صحیح مقصدبھی ہونا چاہیے اور ہمیشہ مخاطب کے ظرف اور اس کی نفسیات کے مطابق بات کی جائے۔ ☆بدزبانی اور بے حیائی کی با تو ں سے ہر وقت پرہیز کیجئے ، گالی گلوچ سے اجتناب کر تے رہئے اور یاد رکھئے کہ کسی مسلمان کو بِلا اجازتِ شَرعی گالی دینا حرام ِقَطعی ہے۔ ([1]) اور بے حیائی کی بات کرنے والے پر جنّت حرام ہے۔ حُضُور تا جدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : اس شخص پر جنّت حرام ہے جو فُحش گوئی (بے حیائی کی بات ) سے کام لیتا ہے۔ ([2])
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی 2 کُتُب 312 صَفْحات پر مُشْتَمِل کتاب ’’بَہارِ شَرِیْعَت‘‘حِصَّہ16اور120صَفْحات کی کتاب’’سُنّتیں اور آداب‘‘ ، اِس کے عِلاوہ شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے 2 رسائل “ 101 مَدَنی پھول “ اور “ 163 مَدَنی پھول “ مکتبۃُ المدینہ کے بَستے سےہَدِ یَّۃً طلب کیجئے اور پڑھئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد