Book Name:Bemari kay Faiday
وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُطْلِعَكُمْ عَلَى الْغَیْبِ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَجْتَبِیْ مِنْ رُّسُلِهٖ مَنْ یَّشَآءُ ۪- (پ۴ ، اٰلِ عمران : ۱۷۹)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اور (اے عام لوگو!) اللہ تمہیں غیب پر مُطَّلِع نہیں کرتا البتہ اللہ اپنے رسولوں کو مُنْتَخَب فرمالیتا ہے جنہیں پسند فرماتا ہے۔
حضرت مُعاذبن جبل رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں،حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے ربّ کریم کو دیکھا، اس نے اپنا دستِ قدرت میرے کندھوں کے درمیان رکھا، میرے سینے میں اس کی ٹھنڈک محسوس ہوئی، اسی وقت ہر چیز مجھ پر روشن ہوگئی اور میں نے سب کچھ پہچان لیا۔ ( ترمذی ، کتاب التفسیر ، باب ومن سورۃ ص ، ۵ / ۱۶۰ ، حدیث : ۳۲۴۶)
(4)چوتھی بات حکایت سے یہ معلوم ہوئی!بیماری کے سبب اگر مریض وہ نیک اعمال نہ کرپائے جو وہ تندرستی کی حالت میں کیا کرتا تھا تو ربِّ کریم اپنے فضل و کرم سے اُسےان اعمال کا بھی ثواب عطا فرمادیتا ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم تندرستی کی حالت میں بھی اپنے آپ کو نیکیوں کی عادی بنائیں ، پانچوں وَقْت کی نماز کے ساتھ ساتھ سُنّتیں اور نوافل بھی ادا کریں ، فرائض و واجبات اور سُنّتوں پر عمل کریں ، فرض روزوں کے ساتھ ساتھ نفل روزے بھی رکھیں ، تلاوتِ قرآن کی کثرت کریں ، قرآنِ کریم کے احکام پر عمل کریں ، ذِکْر و دُرود سے اپنی زبانوں کو تر رکھیں ، صدقہ و خیرات (Charity)کو اپنا معمول بنائیں ، اسلامی بہنوں کی خیر خواہی میں پیش پیش رہیں ، والدین کی خدمت کریں ، اللہ پاک اور اسلامی بہنوں کے حقوق پورے پورے ادا کریں ، صرف و صرف حلال روزی ہی کمائیں ، عِلْمِ دین سیکھیں اورسکھائیں ، مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ کتب و رسائل کا مطالعہ کرتی رہیں ، دن کا اکثر حصّہ فضول گوئی سے بچتے ہوئے خاموشی اختیار کریں اور باوضو رہیں ، محتاجوں اور غریبوں کی امداد کریں ، عاشقانِ رسول اسلامی بہنوں کی صحبت اختیار کریں ، مدنی انعامات کاکارڈ بھریں ، ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماعات میں