Book Name:Walidain e Mustafa
میں رَغبَت پیدا ہوتی ہے۔ * چوک دَرس کی بَرَکت سے عَلاقے (Area)میں مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچ جاتی ہیں۔ * چوک دَرس نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانےکےعلاوہ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں سیکھنے سکھانے کا ذَرَیْعہ ہے۔
لائنز ایریا(کراچی)کےایک اسلامی بھائی چوک دَرْس میں شریک ہوئے۔ * چوک دَرْس میں شریک ہونا ہی اُن کی اِصلاح کا سبب بنا۔ * چوک درس میں شرکت کی برکت سے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول مِلا۔ * چوک درس میں شرکت کی برکت سےتنظیمی ذِمہ داری ملی۔ * چوک درس میں شرکت کی برکت سےسُنّتِ مُصطفےٰ پرعمل یعنی عمامہ شریف سجانے کی سعادت ملی۔
اللہ کی نعمت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی آقا کی عنایت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی
رحمٰن کی رحمت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی شیطاں کی ہلاکت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی
فیضانِ رضا ہے اور یہ غوث کا فیضا ں ہے خواجہ کی حمایت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی
اسلام کی تعلیمات اور دین کے احکامات سکھلاتی شریعت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقان ِرسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں سنتوں کا پیغام عام کرنے کیلئے کم و بیش 100 شعبہ جات(Departments) میں مدنی کام کررہی