imam Ghazali Ki Taleemat

Book Name:imam Ghazali Ki Taleemat

12 دینی کاموں میں سے ایک کام : نیک اعمال

پیارے اسلامی بھائیو! آج کے پُرفتن دور میں امیر اہلسنت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطارقادری رضوی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  نے امام غزالی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا فیضان خوب عام کیا ، آپ امام غزالی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  سے بڑی محبت کرتے ہیں ، آپ ان  کی کتابوں کو پڑھتے ، ان پر عمل کرتے اور دوسروں کو ان  پر عمل کی ترغیب بھی ارشاد فرماتے ہیں۔ امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  کی خواہش پر ہی دعوتِ اسلامی کے علمی وتحقیقی شعبے المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سنٹر) نے امام غزالی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی کتابوں کااردو میں ترجمہ کیا اورمکتبۃ المدینہ نے انہیں شائع کیا ، آپ بھی امام غزالی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی کتابیں مثلاً “ احیاء العلوم “ ، “ مکاشفۃ القلوب “ ، “ منہاج العابدین “ وغیرہ مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کیجئے ، پڑھیئے اور عمل کی سَعَادت حاصِل کیجئے۔

امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  کی کڑھن ہے کہ شفاعت فرمانے والے آقا ، پیارے مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کا ہر اُمّتی نیک بَن جائے ، اپنی بھی اِصْلاح کرے اور دوسری کی اِصْلاح کی بھی کوشش کرتا رہے۔ الحمد للہ! امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  کے دِینی ، روحانی ، علمی تجربات کی روشنی میں جانشینِ امیرِاہلسنّت نے “ نیک اعمال “ نامی رسالہ مرتب کیا ہے۔ یہ رسالہ اسلامی بھائیوں ، اسلامی بہنوں ، بچوں اور طلباء کے لئے الگ الگ ہے۔ اسلامی بھائیوں والے “ نیک اعمال “ نامی رسالے میں 72 سوالات لکھے گئے ہیں ، مثلاً کیا آج آپ نےپانچوں نمازیں  جماعت سے ادا کیں؟ کیا آج آپ نے نماز کی دعوت دی؟ کیا آج آپ نے سورۃ الملک پڑھی؟ کیا آج آپ نے 313 بار درود شریف پڑھا؟ وغیرہ۔ ہر سوال کے نیچے 30 خانے دئیے گئے ہیں۔ آپ بھی یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ سے حاصِل کیجئے اور روزانہ