Shaban-ul-Muazzam Ki Ahem Ebadaat

Book Name:Shaban-ul-Muazzam Ki Ahem Ebadaat

پیارے اسلامی بھائیو! درودِ پاک کے عِلاوہ 3 مزید نیک کام ہیں جنہیں شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں بجا لانے کی بطور خاص اہمیت وفضیلت ہے۔ ان میں سے پہلا نیک کام ہے: تِلاوتِ قرآن مجید۔

(2): شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی دوسری  اَہَم عِبَادت: تلاوت کرنا

بَعْض روایات میں شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کا نام ہی ”شَہْرُ الْقُرْآن“ رکھا گیا ہے، ایک رِوَایت میں ہے: شَعْبَانُ الْمُعَظَّم نے اللہ پاک کے حُضُور عرض کیا: یا رَبّ! تُو نے مجھے 2 عظمت والے مہینوں (رجب اور رمضان) کے درمیان رکھا ہے، میرے لئے کیا ہے؟ فرمایا: میں نے تجھ میں تلاوتِ قرآن رکھ دی ہے۔([1]) حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عَنْہ صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کا معمول بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: جیسے ہی شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی آمد ہوتی تو صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان پوری توجہ کے ساتھ تِلاوتِ قرآن میں مصروف ہو جایا کرتے تھے۔([2])  چونکہ ماہِ شعبان شَہْرُ الْقُرْآن (یعنی تلاوتِ قرآن کا مہینا)بھی ہے، اس لئے اس ماہِ مبارک میں کَثْرت کے ساتھ تلاوتِ قرآن بھی کرنی چاہئے۔  

سُبْحٰنَ اللہ! تِلاوتِ قرآن کی کی بھی کیا نرالی شان ہے! *تلاوتِ قرآن افضل عِبَادت ہے۔([3])*قرآن پڑھنے سے رَحْمَت اُترتی۔([4])*جو صبح كو قرآن ختم کرےتو شام تک اور جو شام کو ختم کرے تو صبح تک فرشتے اس کے لئے رحمت کی دُعا کرتے ہیں۔([5])*جو نماز میں


 

 



[1]...لطائفِ مَعَارِف، صفحہ:186۔

[2]...لطائفِ مَعَارِف، صفحہ:186۔

[3]...كنز العمال، جزء:اول، ١/٢٥٧، حدیث:٢٢٦١

[4]...مسلم،  ص١٠٣٩، حدیث:٢٦٩٩ ۔

[5]...كنز العمال، جزء:اول، ١/٢٦١، حدیث:٢٣١٦۔