Shaban-ul-Muazzam Ki Ahem Ebadaat

Book Name:Shaban-ul-Muazzam Ki Ahem Ebadaat

عزیز بچہ کو ماں جس طرح تلاش کرے       خُدا گواہ یہی حال آپ کا ہو گا

ہزار جان فِدا نرم نرم پاؤں سے               پُکار سُن کے اَسِیْروں کی دوڑتا ہو گا ([1])

اللہ پاک کروڑوں رحمتیں نازِل فرمائے ہمارے آقا ومولیٰ مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر، جب آدم  عَلَیْہِ السَّلام  آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ایک اُمَّتی کو جہنّم میں جاتا دیکھ کر پُکاریں گے تو حُضُور جانِ رحمت، شمعِ بزم ہدایت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں: میں جواباً کہوں گا: لَبَّیْکَ یَا اَبَا الْبَشَر اے تمام انسانوں کے والِد! لبیک...! حضرت آدم  عَلَیْہِ السَّلام   فرمائیں گے: یہ آپ کا اُمَّتی ہے، فرشتے اسے جہنّم کی طرف لئے جا رہے ہیں۔

بازارِ قیامت میں جنہیں کوئی نہ پوچھے        ایسوں کا خریدار ہمیں تُو نظر آیا

ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  حضرت آدم  عَلَیْہِ السَّلام   کی یہ صَدَا سُن کر جلدی سے فرشتوں کے پاس تشریف لائیں گے اور فرمائیں گے: اے میرے رَبّ کے فرشتو! ٹھہر جاؤ...!! فرشتے عرض کریں گے: یا رسولَ اللہ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  ! ہم فرشتے ہیں اور فرشتے اللہ پاک کی نافرمانی نہیں کرتے، جو حکم ہو، وہ انجام دیتے ہیں، یہ سُن کر غم خوارِ اُمّت،نبیِ رحمت  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  اپنی داڑھی مبارک پکڑ لیں گے اور عرشِ الٰہی کی طرف رُخ کر کے عَرْض کریں گے: اے میرے رَبِّ کریم! کیا مجھ سے وعدہ نہیں تھا کہ اُمّت کے معاملے میں مجھے غمگین نہیں کیا جائے گا...؟ اب فرشتوں کو حکم دیا جائے گا: اَطِیْعُوْا مُحَمَّدًا محمد  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کی فرمانبرداری کرو!

یہ حکم ملتے ہی کیا ہو گا؟ اَعْلیٰ حضرت، امام اہلسنت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  لکھتے ہیں:


 

 



[1]...ذوق نعت،  صفحہ:51-53۔