Faizan e Sayeda Khaton e Jannat

Book Name:Faizan e Sayeda Khaton e Jannat

کی خواہشات سے رکنا ہوتا ہے ، لہٰذا اللہ پاک کی رَحْمت سے اُمِّید ہے کہ گرمیوں کے روزے رکھ کر اللہ پاک کا زیادہ قرب نصیب ہو گا۔

لہٰذاگرمیوں کے روزے بھی شوق سے رکھے جائیں ، فوائد پر نگاہ رکھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! مشقت برداشت کرنا آسان ہو جائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادِری رضوی ضیائی دَامَتْ  بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ “ گرمی سے حفاظت کے مدنی پھول “ پڑھ لیجئے! اس میں گرمی کے روزے بآسانی رکھنے کے طریقے ، روحانی وظیفے لکھے ہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آسانیاں ہوں گی۔ اللہ پاک ہم سب کو خوب خوب روزے رکھنے ، خوب عِبادتوں ، ریاضتوں کے ساتھ ماہِ رمضان گزارنے اور اس کی برکتیں لُوٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

پئے حسین و حَسن ، فاطمہ ، علی حیدر             ہمارے بگڑے ہوئے کام دے بنا یارَبّ!

ہماری بگڑی ہوئی عادتیں نکل جائیں          ملے گُنَاہوں کے امراض سے شِفَا یارَبّ!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سیدہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کا مختصر تعارف

اے عاشقان رسول ! بیان کی گئی حِکایت پر غور کریں! مَاشَآءَ اللہ! شہزادئ مصطفےٰ ، سیدہ فاطمہرَضِیَ اللہُ عَنْہَا کی شان کیسی بلند ہے کہ فرشتے ان کی خدمت کے لئے حاضِر ہوتے ہیں۔   

وہ خاتونِ جَنّت معصوم حُوریں باندیاں جن کی

مَلَک جَنّت سے آکر پیستے تھے چکیاں جن کی

سیّدۂ کائنات ، سیِّدہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا ہمارے آقا ومولیٰ مُحَمَّد مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ