Book Name:Faizan e Sayeda Khaton e Jannat
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! جب بھی مسجد میں حاضِر ہونے کی سَعَادت نصیب ہو ، یاد کر کے اعتکاف کی نیت کر لیا کیجئے ، جب تک مسجد میں رہیں گے اِنْ شَآءَاللہُ الکریم نفل اعتکاف کا ثواب ملتا رہے گا ، یادرکھیے! مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا ، سحری افطاری کرنا ، دَم کیا ہواپانی پینا وغیرہ شرعاً جائِز نہیں ، اگر اعتکاف کی نیت کر لیں گے تو اس کا ایک فائدہ یہ بھی نصیب ہوگا کہ ضمنًا یہ چیزیں بھی جائِز ہو جائیں گی۔
فرمانِ آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا ، اللہ پاک اس پر 10 رحمتیں نازِل فرماتا ، 10 گناہ مٹاتا اور 10 درجات بلند فرماتا ہے۔ ([1])
گرچہ ہیں بےحد قصور ، تم ہو عَفْو وغفور بخش دو جُرم وخطا! تم پہ کروڑوں درود([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّةُ الصَّادِقَةُ سچی نیت اَفْضَل تَرین عَمَل ہے۔ ([3])