Quran Kay Huqooq

Book Name:Quran Kay Huqooq

*قرآن پڑھنے والا عذابِ الٰہی سے محفوظ رہتا ہے۔ ([1]) *قرآن پڑھنے والا اس کی بَرَکَت سے ترقی کرتا اور بڑے درجات حاصِل کر لیتا ہے۔ ([2])

ایسے ثوابات ، ایسے فائدے ہیں قرآنِ مجید کی تِلاوت کرنے کے ، مگر ہم تِلاوت نہیں کرتے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم تلاوتِ قرآنِ کو اپنے روز کے معمولات میں شامِل کریں ، جیسے کھانے کے بغیر ہمارا دِن نہیں گزرتا ، اسی طرح تِلاوتِ قرآن بھی رُوح کی غذا ہے ، اس کے بغیر بھی ہمارا دِن نہیں گزرنا چاہئے۔

یہی ہے آرزو تعلیم قرآن  عام ہو جائے              تلاوت کرنا صبح و شام میرا کام ہو جائے

(5-6) : قرآنِ مجید سمجھنا اور اس کی تبلیغ کرنا

قرآنِ مجید کا پانچواں اور چھٹا حق ہے : قرآنِ مجید کو سمجھنا اور سمجھ کر دوسروں تک پہنچانا۔ حضور جانِ رحمت ، شمع بزمِ ہدایت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے قرآنِ مجید کے بےشُمار اَوْصاف بیان فرمائے ہیں ، اُن میں ایک وَصْف یہ بیان فرمایا کہ اَلْقُرْآنُ حُجَّۃٌ لَکَ اَوْ عَلَیْکَ قرآنِ مجید دلیل ہے ، یہ یا تو تمہارے حق میں دلیل بنے گا یا تمہارے خلاف دلیل ہو گا۔

علّامہ قرطبی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : جو شخص قرآن سیکھے مگر اس سے غفلت کرے قرآن اس کے خِلاف دلیل ہو گا اور اس سے بڑھ کر اس بندے کے خِلاف دلیل ہو گا جو قرآنِ مجید کے حق میں کمی کرے اور اس سے جاہِل رہے۔ ([3])

اے عاشقان رسول !  قرآنِ مجید کو سیکھنا بھی لازمی ہے ، اگر قرآنِ مجید سیکھیں گے


 

 



[1]...كنز العمال ، کتاب الاذکار ،  الجزءالاول ، ١ / ٢٥٨ ، حدیث : ٢٢٦٧

[2]...كنز العمال ، کتاب الاذکار ، الجزءالاول ، ١ / ٢٥٩ ، حدیث : ٢٢٨٩

[3]...تفسیر قرطبی ، جلد : 1 ، صفحہ : 19۔