Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

والدہ محترمہ حضرت آمنہ  رَضِیَ اللہ عنہا کا مزار مبارک ہے ) اس مقام پر پہنچے تو پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر رِقَّت طاری ہو گئی اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مبارک آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ، بس آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے آنسو نکلنے کی دَیر تھی کہ صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  نے بھی رونا شروع کر دیا۔

اے عاشقانِ رسول ! یہاں جو نوٹ کرنے کی بات ہے ، وہ یہ ہے کہ صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان   رو رہے تھے مگر انہیں یہ پتا نہیں تھا کہ یہ کیوں رو رہے ہیں ، باقاعدہ روایت کے الفاظ ہیں ، حضرت عبد اللہ بن مسعود  رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : فَبَکَیْنَا لِبُکَائِہٖ یعنی چونکہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مبارک آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے ، بس اسی وجہ سے ہم صحابۂ کرام بھی رو رہے تھے ، بعد میں جب یہ رِقَّت کی کیفیت ختم ہوئی تب آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بتایا کہ یہ سامنے قبر جس کے قریب تم نے مجھے دیکھا ، یہ میری والدہ حضرت آمنہ بنتِ وہب کی قبر ہے  ( میں اپنی اَمِّی جان کی یاد میں رو رہا تھا ) ۔  ( [1] )

اللہ ! اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان کا مزاجِ عشقِ رسول دیکھئے ! بناوٹی طَور پر ہنسنا آسان ہے مگر بغیر کسی وجہ سے رونا آسان نہیں ہوتا ، بعض دفعہ بندہ غم کی کیفیت میں ہوتا ہے ، وہ چاہ رہا ہوتا ہے کہ میرے آنسو نکلیں تاکہ دِل کا بوجھ ہلکا ہو جائے مگر آنسو نہیں نکلتے ، یعنی رونا آسان نہیں ہے مگر صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کے مزاجِ عشق پر قربان جائیے ! صحابہ رو رہے ہیں ، ان کی آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو نکل رہے ہیں ، کیوں نکل رہے ہیں ؟ اس کی کوئی دوسری وجہ نہیں ہے ، وجہ ہے تو صِرْف یہ ہے کہ ان کے


 

 



[1]...مصنف عبد الرزاق ، کتاب الجنائز ، باب فی زیارۃ القبور ، جلد : 3 ، صفحہ : 380 ، حدیث : 6743 ملتقطًا۔