Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

واپسی پر مقامِ اَبْوَا میں حضرت آمنہ  رَضِیَ اللہ عنہا وفات پا گئیں ، حضرت بی بی آمنہ  رَضِیَ اللہ عنہا بیماری تھیں ، اس بیماری کی حالت میں آپ کے راج دُلارے ، ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اپنی پیاری اَمِّی جان کا سر دباتے اور ساتھ میں روتے جاتے تھے ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مبارک آنکھوں سے آنسو نکل کرحضرت آمنہ  رَضِیَ اللہ عنہا کے چہرے مبارک پر گِرے۔ ( [1] )  

امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ نے واقعے کا جب یہ حِصّہ بیان کیا ، اپنے جان سے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مبارک آنکھوں سے نکلنے والے آنسوؤں کا تذکرہ کیا تو امیرِ اہلسنت پر بھی رِقَّت طاری ہو گئی ، اگرچہ یہ واقعہ صدیوں پہلے ہوا تھا مگر ایک سچّا عاشِقِ رسول اپنے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی کیفیتِ غم کو بیان کر رہا تھا ، دِل پر قابُو نہ رہا ، مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی کیفیتِ غم کا بیان کرتے ہوئے امیر ِاہلسنت پر بھی شدید غم کی کیفیت طاری ہو گئی اور آپ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔

ہجرِ رسول میں ہمیں یارَبِّ مصطفےٰ !                                                                 اے کاش ! پُھوٹ پھُوٹ کے رونا نصیب ہو

اسی طرح امیرِ اہلسنت نے برسوں پہلے ایک بیان کیا تھا ، یہ بیان بھی تحریری صُورت میں بھیانک اُونٹ کے نام سے مکتبۃ المدینہ سے مل سکتا ہے۔ اس بیان میں امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ نے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سَفَرِ طائف کا واقعہ بیان کیا ، بڑا مشہور واقعہ ہے ، پیارے اور آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نیکی کی دعوت دینے کے لئے طائِف تشریف لے گئے تھے مگر افسوس ! بجائے اس کے


 

 



[1]...شانِ مصطفےٰ پر 12 بیانات ، صفحہ : 7 -8 ، مرآۃ المناجیح ، جلد : 2 ، صفحہ : 523ملتقطًا۔