Book Name:Teen Dost
تیرےکرم سے اے کریم! مجھے کون سی شے ملی نہیں
جھولی ہی میری تنگ ہے، تیرے یہاں کمی نہیں
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
عارِفْ بِاللہ شیخ ضیاءُ الدِّین دَیْرِیْنی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: روایات میں ہے کہ * جس نے رَجَب کے 7 روزے رکھے، اس کیلئے جہنّم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں * جس نے رَجَب شریف کے 10 روزے رکھے، وہ اللہ پاک سے جو مانگتا ہے اللہ پاک اسے عطا فرماتا ہے * اور بےشک جنّت میں ایک محل (Palace) ہے، اس محل کے سامنے دُنیا ایک پرندے کے گھونسلے کی طرح ہے، اس محل میں صِرْف وہ داخِل ہو گا جس نے رَجَب میں روزے رکھے ہوں گے۔([1])
عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگا دے دِل
رَجَب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولا([2])
اللہ پاک ہمیں ماہِ رجب کا احترام کرنے، اس میں خوب نفل روزے رکھنے، خوب نیکیاں کرنے اور گُنَاہوں سے بچے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد