Book Name:Darood o Salam Ke Fazail
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کا مُبارَک شروع ہوچکا ہے، ہمیں اس مُبارَک مہینے کا خوب ادب واحترام کرتے ہوئے زِیادہ سے زِیادہ عبادت و تلاوت کرنی چاہیے۔
اس مہینےکو پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت حاصل ہے جیسا کہ فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَرَمَضَانُ شَہْـرُ اللّٰہِ یعنی شعبان میرا مہینا ہے اور رَمَضان اللہپاک کا مہینا ہے۔(جامع صغیر،حرف الشین،ص۳۰۱،حدیث:۴۸۸۹)
شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں دُرُودِپاک کی کثرت بھی کرنی چاہیےکہ غُنیۃ الطَّالبین میں ہے،