Book Name:Darood o Salam Ke Fazail
فرمایا: اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([1])
(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([2])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،15فروری 2024ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
*دُرُود شریف پڑھنا دَرْاَصل اپنے پَرْوَرْدَگارکی بارگاہ سے مانگنے کی ایک اَعلیٰ ترکیب ہے۔ (گلدسۃ درود و سلام ،ص۲۲) *دُرُود و سلام پڑھنا اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضاکا باعث ہے۔(گلدسۃ درود و سلام ،ص۱۲) * حُصولِ برکت، ترقیٔ معرِفت اور حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی قُربت پانے کیلئے کثرتِ دُرُودو سلام سے بڑھ کرکوئی ذَرِیعہ نہیں ہے۔(گلدسۃ درود و سلام، ص۱۷) * دُرُودِ پاک سببِ قُبولیتِ دُعا ہے۔ (فردوس الاخبار، باب الصاد،۲/۲۲،حدیث:۳۵۵۴) * دُرُودِ پاک تمام پریشانیوں کو دُور کرنے