Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں ایک نیک عمل نمبر 2 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں جماعت سے ادا کیں؟ (کاش پہلی صف مع تکبیر اولیٰ کبھی نہ چھوٹے) اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہماری پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی عادت بن جائے گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارےاسلامی بھائیو!ہم نماز کی اَہَمِّیَّت و فضائل کے بارے میں سُن رہے  تھے۔ یاد رکھئے!نماز  دِین کا سُتون ہے،نماز بیماریوں سے بچاتی ہے ،نماز روزی میں بَرَکت کا ذریعہ ہےاورعذاب ِ قبر سے بچانے کے ساتھ ساتھ اندھیری قبر کا چراغ بھی ہے۔قرآن وحدیث میں جہاں بھی نماز کی اَدائیگی کا حکم آیا ہے  اس سے مُراد نماز کو تَمام تَر فَرائض و واجِبات کے ساتھ اَدا کرنا ہے۔مردوں کیلئے نماز کے واجِبات میں سے یہ بھی  ہے کہ اُسے جماعت سے پڑھا جائے۔احادیثِ مبارَکہ  میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کےبہت سے فضائل بیان ہوئے ہیں۔آئیے!ترغیب کیلئے3فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنتے ہیں،چنانچہ

1.    ارشادفرمایا:جماعت کے ساتھ نَماز ادا کرنا اکیلے پڑھنے سے سَتائیس(27)دَرجےافضل ہے۔ (بخاری،کتاب الاذان ، باب فضل صلوٰت الجماعۃ، ۱/۲۳۲،حدیث:۶۴۵)

2.      ارشادفرمایا:جس نےاچھی طرح وُضو کیا، پھر فرض نماز کے لیے چلا اور امام کے ساتھ نماز پڑھی،اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔(شعب الایمان، باب العشرون من شعب الایمان وہو باب فی الطہارۃ، ۳/۹، حدیث: ۲۷۲۷)