Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

اچھی طرح ادا کرتا ہے،نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک نہ ایک دن وہ ان بُرائیوں کو ترک کر(چھوڑ)دیتاہے جن میں مُبْتَلا تھا ۔

 حضرت(سیدنا)اَنَس رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ سے مروی ہے،ایک انصاری جوان سَیِّدِ عالَم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ نماز پڑھا کرتا تھا اور بہت سے کبیرہ گناہوں کا اِرْتِکاب کرتا تھا، حضورصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اس کی شکایت کی گئی،فرمایا:اس کی نماز کسی روز اس کو ان باتوں سے روک دے گی۔چنانچہ بہت ہی قریب زمانہ میں اس نے توبہ کی اور اس کا حال بہتر ہو گیا ۔(خزائن العرفان ملخصا)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                                                               صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

افسوس!ہمارے معاشرے میں ایک تعداد ایسی بھی ہے جو نماز پڑھنے کے باوجود بھی حَرام و ناجائز کاموں سے نہیں بچ پاتی۔آخر ایسا کیوں؟

پیارے اسلامی بھائیو!ہوسکتا ہے کہ ہم نماز کی ظاہری اور باطنی سُنتوں  اور آداب كاصحیح طو پرخیال نہ  رکھتے ہوں جس کے سبب ابھی تک  نماز کی برکتوں سے محروم ہوں۔ اگر صحیح طور پر وضو کرکے خُشوع و خضُوع کے ساتھ اس کی تمام تر ظاہری و باطنی سنتوں اور آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے نماز پڑھتےتو ہم پر بھی ضرور نماز کی برکتیں ظاہر ہوتیں۔ افسوس! مسلمانوں کی ایک تعداد سِرے سے نمازہی نہیں پڑھتی اورجو نماز پڑھتے بھی ہیں،ان میں بھی  کئی لوگ نماز کے  بنیادی مسائل نہیں جانتے،جس کی وجہ سے نماز میں غلطیوں کے سبب اپنی نمازیں ضائع کربیٹھتے ہیں،لہٰذا ہمیں نمازوں کی پابندی کی پکی نِیَّت کرنے کے ساتھ ساتھ نمازوں کی صحیح ادائیگی کی طرف بھی بھر پور توجہ دینی چاہئے تاکہ ہماری نمازیں ضائع ہونے