Namaz Ki Ahmiyat

Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

كیسے چلیں گے؟مُنہ پھیرکر دیکھا تو ايك اجنبی (نامعلوم) جَمَّال(یعنی اُونٹ والا)اپنا اُونٹ لیے اِنتظار میں کھڑا ہے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ  ِعَلَیْہ حمدِ الٰہی بجالاكر اُس پر سُوار ہو گئے۔ (ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص۲۱۷، ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

سُبْحٰنَ اللہ اےعاشقانِ امام احمد رضا!یہ ہے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ ِعَلَیْہ  کا ذَوْقِ نماز اور شَوْقِ عِبادت کہ مہینوں کی لمبی بیماری،شدیدکمزوری اور سفر كی تکلیف كے باوجودقافِلے کا ساتھ تو چھوڑدیا،مگر سب سے افضل عبادت یعنی نماز چھوڑناگوارا نہ کِیا۔ہمیں چاہیے کہ خوشی ہویا غم ہرموقع پرنماز کی پابندی کریں اورجنہیں نماز پڑھنا نہیں آتی تو سیکھنے میں ہر گز شرم محسوس نہ کریں۔ جو نماز پڑھنا توجانتے ہیں مگر پڑھتے نہیں اور اس طرح کے شیطانی وسوسوں کا شکار رہتے ہیں  کہ ”ہم تو بڑے گنہگار بندے ہیں ہم اللہ   پاک  کی بارگاہ میں حاضری کے قابل کہاں ؟“یا ”پہلے نیک بن جائیں،داڑھی رکھ لیں  پھر نماز بھی شروع کردیں گے!“ایسے لوگوں کو چاہئےکہ فوراً اس شیطانی وسوسے کی کاٹ کرتے ہوئے نمازپڑھنا شروع کردیں ،اِنْ شَآءَ اللہ  اس کی بَرَکت سے وہ گناہوں سے بچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اللہ کریم پارہ 21سُوْرَۃُ الْعَنْکَبُوت کی آیت نمبر 45 میں ارشاد فرماتاہے :

اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِؕ-

تَرْجَمَۂ کنزُالعِرفان:بیشک نماز بے حیائی اور بُری بات سے روکتی ہے۔

صَدْرُ الاَفاضِل حضرت علامہ مولانا سَیِّد مفتی محمد نعیمُ الدین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہِ  عَلَیْہ  اس آیتِ مبارَکہ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:جو شخص نماز کا پابند ہوتا ہے اور اس کو