Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

ہے۔([1])(4):عَورتوں کو کسی نماز میں جماعَت کی حاضِری جائِز نہیں۔([2])

آیتِ مُبَارَکہ

وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ(۴۳) (پارہ:1، سورۂ البقرة:43)

ترجمہ کنزُ العرفان: اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔ 

یہاں رکوع سے مُراد نماز ہے یعنی نماز پڑھنے والوں کے ساتھ باجماعَت نماز پڑھو!([3])

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

لوگ ترکِ جماعَت سے ضرور باز آجائیں یا  اللہ پاک ان کے دِلوں پر مُہْر لگا دے گا پھر وہ غافِلوں میں سے ہو جائیں گے۔([4])

جماعَت کے ساتھ نماز نہ پڑھنےکے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بعض اسباب

(1):سُستی و کاہِلی (2):مال ودولت کی حِرْص (مثلاً بَعْض لوگ کاروباری مصروفیت کے سبب مَسْجِد کی جماعَتِ اُوْلیٰ گُزار دیتے بلکہ بعض دفعہ تو نماز ہی قضا کر ڈالتے ہیں) (3):لہو و لعب (کھیل کود) اور فُضُول کاموں میں کثرت کے ساتھ مشغولیت (4):رات دیر تک جاگتے رہنا (کہ اس سے صبح وَقْت پر آنکھ نہ کھلنے اور فجر کی جماعت رِہ جانے بلکہ نمازِ فجر ہی قضا ہو جانے کا اندیشہ ہے)۔

جماعَت کے ساتھ نماز نہ پڑھنےکے گُنَاہ سے بچے رہنے کے لئے

*جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے فضائل اور ترکِ جماعَت کی وعِیدوں کا مُطَالعہ کیجئے !*یہ بات


 

 



[1]...فتاوی رضویہ،جلد:7، صفحہ:111، بتغیر قلیل۔

[2]...الدر المختار، كتاب الصلاة، باب الامامۃ، صفحہ:88و بہار شریعت ،  جلد:1،صفحہ: 584،حصہ:3۔

[3]...روح المعانى، پارہ:1، البقرة، تحت الآیۃ : 43، جلد:1،صفحہ:334، بتقدم و تاخر۔

[4]...ابن ماجة، كتاب المساجد و الجماعات، باب التغليظ فى التخلف عن الجماعة، صفحہ:135، حديث:794۔