Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

ذِہْن میں بِٹھا لیجئے کہ جو رِزْق قسمت میں ہے وہ مِل کر رہے گا اور تقدیر سے زِیادہ کسی کو کچھ نہیں مِل سکتا لہٰذا مال جمع کرنے کی حِرْص میں جماعَت گزار دینا سراسر خَسارَہ (نقصان) ہے *خود کو فائدہ مند اور ضروری کاموں میں مصروف رکھئے اور غیر ضروری کاموں سے پیچھا چُھڑا لیجئے !*نمازِ عشاء کے بعد ضروری کاموں سے فارِغ ہو کر جلد سو جانے کی عادت ڈالئے۔ کاش! تَھَجُّد میں آنکھ کُھل جائے ورنہ کم از کم نمازِ فجر تو آسانی کے ساتھ باجماعَت مُیَسَّر آئے اور پھر کام کاج میں بھی سُستی نہ ہو۔

نوٹ: نمازِ با جماعَت کے فضائل و مسائل اور اس بارے میں تفصیلی مَعْلُومات کے لئے *.مکتبۃالمدینہ کی کِتاب بہارِ شریعت، جلد اوّل، صفحہ: 574 تا 594 کا مُطَالعہ کیجئے۔ 

سیکھنے سکھانے کے  حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

سواری پر اطمینان سے بیٹھ جانے پر پڑھی جانے والی دُعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَلَـنَا ھٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّـاۤ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ 

ترجمہ:اللہ پاک کا شکر ہے، پاکی ہے اسے جس نے اس سواری کو ہمارے بس میں کر دیا اور یہ ہمارے بوتے (طاقت) کی نہ تھی اور بےشک ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے۔([1])

اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1)اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2)پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4)رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک


 

 



[1]...ابو داود،کتاب الجھاد، باب مایقول الرجل اذا رکب،صفحہ:414،حدیث:2602ومدنی پنج سورہ، صفحہ:217۔