Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

آیت مبارکہ

وَ لَا تَایْــٴَـسُوْا مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِؕ-اِنَّهٗ لَا یَایْــٴَـسُ مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْكٰفِرُوْنَ(۸۷) (پارہ:13، يوسف:87) ترجمۂ کنز الایمان: اور اللہ  کی رَحمت سے نا اُمِّید نہ ہو بے شک اللہ کی رَحمت سے نااُمِّید نہیں ہوتے مگر کافِر لوگ۔ 

فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم سے سُوال کیا گیا کہ کبیرہ گُنَاہ کون سے ہیں؟ اِرشاد فرمایا:اللہ پاک کے ساتھ کسی کو شریک کرنا، اس کی رَحْمت سے مایوس ہونا اور اس کی خُفیہ تدبیر سے بے خوف ہونا اور یہی سب سے بڑا گُنَاہ ہے۔ ([1])

مایوسی کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اَسْبَاب

(1): جَہَالت (2): دوسروں کی پُر آسائش زندگی پر نظر رکھنا (اس سے اِحْسَاسِ مَحْرومی پیدا ہوتا ہے جو رَحْمتِ اِلٰہی سے مایوسی کی طرف لے جاتا ہے) (3): بے صبری (4): بُری صحبت (یعنی ایسے دنیا دار لوگوں کی صحبت اختیار کرنا جو خود مایوسی کا شِکار ہوں) (5):صِرْف دُنیوی مُرَاعَات اور خوش حالی پر نظر رکھنا۔

مایوسی کے گُنَاہ سے بچنے کے لئے

*قرآن وحدیث کا عِلْم حاصِل کیجئے، جہنّم میں لے جانے والے اعْمال اور ان پر ملنے والے عذابات پر غور وفِکْر کیجئے تا کہ دل میں خوفِ آخرت پیدا ہو، جنت میں لے جانے والے اَعْمال اور ان پر ملنے والے عظیم اجر وثواب پر نظر رکھئے تا کہ اللہ پاک کی رَحْمَتِ کامِلہ پر یقین مزید پختہ ہو اور مایوسی دُور بھاگ جائے۔ *دوسروں پر نظر رکھنے کے بجائے اپنے اوپر اللہ پاک کے بےشُمار اِحْسَانات اور نعمتوں کو یاد کیجئے اور شکر ادا کیجئے نیز اس بات پر غور کیجئے کہ دنیا میں جس کے پاس جتنا زیادہ مال ہو گا آخرت میں اسے اتنا ہی زِیادہ حِسَاب بھی دینا ہو گا۔ *مصیبتوں پر صبر کرنے کی عادت ڈالئے اور اس بات پر غور کیجئے کہ بے


 

 



[1]...تفسير ابن ابى حاتم، پارہ:5، النساء، تحت الآيۃ:31،جلد:3،صفحہ:18، حديث:5244۔