Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

صبری اور شکوہ وشِکایت سے مُصِیْبت دُور نہیں ہوتی بلکہ صبر کے ذریعے ہاتھ آنے والا ثواب بھی ضائع ہو جاتا ہے۔ *تکالیف اور مصائب پر صبر کرنے کے اُخروی اِنْعَامات پر نظر رکھئے۔ * سنتوں کے پابند، نیک پرہیزگار عاشقانِ رسول کی صحبت اِخْتِیَار کیجئے اور بُری صحبت سے دُور ہو جائیے۔ *باوُضُو رہنے کی عادَت ڈالئے اور روزے رکھئے، شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: ذِہنی دباؤ یعنی ٹینشن اور مایوسی کا ایک رُوحانی عِلاج وُضو اور روزہ بھی ہے،([1]) نیز روزے سے جسمانی کھچاؤ، ذہنی ڈِپریشن اور نفسیاتی اَمراض کا خاتمہ ہوتا ہے۔ ([2])

نوٹ: مایوسی دُور کرنے اور رَحْمَتِ اِلٰہی پر یقین مزید پختہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتَاب*.. اِحیاءُ العلومجلد 4، صفحہ 413 تا 451 اور*.. 152 رَحْمَت بھری حِکَایات کا مُطَالعہ کیجئے۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

عِیَادَت کرتے وَقْت کی دُعا

لَا بَاْسَ طَہُوْرُ اِنْ شَآءَ الله

ترجمہ: کوئی حرج کی بات نہیں اِنْ شَآءَ اللہ  الکریم! یہ مرض گُنَاہَوں سے پاک کرنے والا ہے۔([3])

اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال

(1)اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2)پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4)رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5) ہر نماز کے بعد آیۃُ  الکرسی،تسبیحِ فاطمہ، سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟(6)کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2


 

 



[1]...خود کشی کا علاج، صفحہ:64۔

[2]... خود کشی کا علاج، ص65۔

[3]... بخارى، كتاب المناقب، باب علامات النبوة فى الاسلام، صفحہ:919، حديث:3616  ۔