Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میںقیام کی 3 سنتیں کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور نیند سے بیدار ہوتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں، اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ۔(1)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قیام کی 3 سنتیں

آیت مبارکہ

اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِیْنَ(۲۳۸) (پارہ :2 ،بقره :238)

 ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اللہ کے حضور ادب سے کھڑے ہوا کرو۔

اس سے چندمسئلے معلوم ہوئے *ایک یہ ہے کہ نماز میں قیام فرض ہے *دوسرے  یہ کہ اللہ پاک کے حُضُور اَدَب سے کھڑا ہونا چاہئے۔ لہٰذا (پاؤں کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ کر کے کھڑا ہونا، پائنچے بہت زیادہ اُونچے چڑھا کر کھڑے ہونا وغیرہ)کھڑے ہونے کے ایسے طریقے منع ہیں، جن  میں بے ادبی کا پہلو ہو  ۔(2)


 

 



1 ...ابن ماجہ، كتاب اقامۃ الصلاة...الخ، باب الصلاة على النبى صلى الله علیہ وسلم، صفحہ:152، حديث: 907۔

2 ... تفسیر صراط الجنان،پارہ:2،سورۃ البقرہ،تحت الآیت:238،جلد:1،صفحہ:364،بتغیر قلیل ۔