Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

قیام کی تعریف

سیدھے کھڑا ہونا قیام کہلاتا ہے۔ اس کا کم سے  کم درجہ یہ ہے کہ ہاتھ بڑھائے تو گھٹنوں تک نہ پہنچیں۔

قیام  کی 3سنتیں

قیام کی 3 سنتیں ہیں:

(1): ہاتھ باندھنا۔(1) (2):دونوں پاؤں کے درمیان 4 انگلیوں کا فاصلہ رکھنا۔(2) (3):تَراوُح بھی سنت ہے۔(3)

تَراوُح کسے کہتے ہیں: کبھی ایک پاؤں پر زور دینا کبھی دوسرے پر  زور دینا تَراوُح ہے یہ سنت ہے،لیکن سیدھی جانب اور اُلٹی جانب جھومنا مکروہ ہے۔(4)

ہاتھ باندھنے کا سُنّت طریقہ: مردکے لئے سنت یہ ہے کہ  ناف کے نیچے سیدھے  ہاتھ کی ہتھیلی اُلٹے ہاتھ کی کلائی کے جوڑ پر رکھے، چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی)اور انگوٹھا کلائی کے اَغَل بَغَل رکھے اور باقی انگلیوں کو الٹے ہاتھ کی  کلائی کی پُشْت پر بچھائے ۔(5)

نوٹ: نماز کے متعلق تفصیلی احکام سیکھنے کے لئے شیخِ طریقت امیرِاہلسنت  مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہمُ العَالِیَہ کی کتا ب نماز کے احکام اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت ، حصّہ:3 پڑھ لیجئے!


 

 



1 ... درمختار مع ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، مطلب فی التبلیغِ  خَلْفَ الْامام،جلد:2،صفحہ:210،ماخوذاً۔

2 ... فتاوی رضویہ ،جلد:6،صفحہ:155۔

3 ... فتاوی اہلسنت غیر مطبوعہ، فتوی نمبر:WAT-1677۔

4 ... بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:634،حصہ:3 ،بتغیر قلیل۔

5 ... بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:522،حصہ:3۔