Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوْضُوعات پر مختصر بیان:5منٹ،(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں نمازِ جنازہ  کی 4 سنتیں سکھائی جائیں گی اور نابالغ لڑے کے جنازہ پر پڑھنے کی دعا کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔ اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:مجھ پر دُرُود ِپاک پڑھنا پُل صِراط پر نور ہے،جو جمعہ کے دن مجھ پر 80 بار دُرُودِ پاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجائیں  گے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نمازِ جنازہ کی 4 سنتیں

نمازِ جنازہ  سے کیا مراد ہے؟

میِّت پر پڑھی جانے والی نماز کو نمازِ جنازہ کہتے ہیں۔

آیتِ مبارکہ

اللہ پاک فرماتا ہے:

وَصَلِّ عَلَیْهِمْؕ-اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْؕ-وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ(۱۰۳) (پارہ:10،سورۂِ توبہ:103)

تَرْجَمَۂ کَنْزُ العِرْفَان:اور ان کے حق میں دعائے خیر کرو بیشک تمہاری دعا ان کے دِلوں کا چین ہے اور اللہ سننے والا، جاننے والا ہے۔

ایک قول کے مطابق آیتِ کریمہ کا معنیٰ ہے: اے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! جو صحابی وفات پاجائیں،  


 

 



[1]...الترغیب  فی فضائل الاعمال ،باب مختصر من الصلاۃ علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،  صفحہ:14،حدیث:22۔