Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

آپ ا ن پر نمازِ جنازہ پڑھیئے! کہ ان کے لئے چین کا ذریعہ ہے۔ ([1]) اس آیت میں دلیل ہے کہ نمازِ جنازہ فرض کفایہ ہے۔   ([2])

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

رسولِ ذیشان،مکی مدنی سلطان صَلی  اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: مسلمان کے مسلمان پر 6 حقوق ہیں(ان میں سے 1 یہ ہے ):

وَاِذَا مَاتَ فَاتَّبِعْہُ

اور جب وہ  فوت ہوجائے تو اُس کے جنازہ میں شرکت کرو۔([3])

نمازِ جنازہ  میں شرکت کے فضائل:*جو نمازِ جنازہ کے ساتھ چلے  نمازِ جنازہ پڑھے دفن تک ساتھ رہے اس کے لئے 2 قِراط ثواب ہے*جو صرف نمازِ جنازہ پڑھے اس کے لئے 1 قِراط ثواب ہے (قِراط اُحد پہاڑ کے برابر ہے ) ([4])*جو جنّتی شخص کا جنازہ پڑھے اللہ پاک حیا فرماتا ہے کہ اس کو عذاب دے([5])*مومن کی  نمازِ جنازہ پڑھنے والوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے([6])

نمازِ جنازه کی 4 سنتیں

نمازِ جنازہ کی 4 سُنَّتِپیں ہیں:

(1): اللہ پاک کی حمد کرنایعنی ثناء پڑھنا(نمازِ جنازہ میں بھی وہی ثنا پڑھیئے جو نماز میں پرھتے ہیں سوائے یہ کہ


 

 



[1]...الاکلیل، فی استنباط التنزیل ،سورۂ التوبہ ،تحت الآیۃ:103،صفحہ:144۔

[2]... رد المحتار  علی الدر المختار،کتاب الصلاۃ ،باب صلاۃ الجنائز،مطلب فی صلاۃ الجنازۃ...الخ ،جلد:3،صفحہ:121،بتغیر قلیل۔

[3]...مسلم،کتاب السلام ،باب مِنْ حَقِّ المُسْلِمِ  لِلْمُسْلِمِ رَدُّ السَّلَام ،صفحہ:857،حدیث:2162۔

[4]...مسلم،کتاب الجنائز ،باب فضْلِ الصَّلاۃ علی الجنازۃ واِتِّباعھا،صفحہ:339،حدیث:945۔

[5]...مسند الفردوس ،جلد:1،صفحہ:282،حدیث:1108۔

[6]...شعب الایمان ،باب فی الصلاۃ علی من مات من اھل القبلۃ ،جلد:7،صفحہ:7،حدیث:9258۔