Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں تدفین کی 3 سنتیں قسط اول سکھائی جائیں گی اور میّت کو قبر میں اتارتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یادکروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالےسے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:جو مجھ پر جمعہ کے دن درود پاک پڑھے گا، میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!مسلمان مَیّت کو دفنانا فرض کفایہ ہے۔([2]) یعنی جن تک خبر پہنچی، ان میں سے کسی نے دفنا دیا تو سب کا فرض اُتَر گیا، اگر کسی ایک نے بھی نہ دفنایا تو سب گنہگار ہوں گے۔ ([3])
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
رسولِ ذِیشان مکی مدنی سلطان صَلی اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جس نے قبر کھودی اللہ پاک اس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا اور جو جنازے کے ساتھ چلا اور تدفین تک ساتھ رہا اللہ پاک اس کے لئے ایسے 3 قِراط ثواب لکھے گا ،جن میں سے ہر قِراط اُحد پہاڑ سے بڑا ہے ۔([4])