Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal
تدفین کی 7 سُنَّتَیْں ہیں،جن میں سے 3 ہم آج سیکھیں گے ۔
(1): مَیّت کو دفنانے کے لئے لَحَد بنانا سنت ہے۔
وضاحت: قبر 2 طرح کی ہوتی ہے: *شَقْ (شَ-قْ):یہ صندوق نما گڑھا کھود کر تیار کی جاتی ہے اور عام طور پر ہمارے یہاں یہی رائج ہے*لَحَد اسے بغلی قبر بھی کہتے ہیں۔اس کے تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے : صندوق نما گڑھا کھود کر اس میں قبلہ کی طرف دیوار میں اتنی جگہ کھودیئے!جس میں میّت کو بآسانی رکھا جاسکے۔([1])
(2): قبر گہری کھودنا۔([2])
وضاحت: *قبرکی لمبائی میّت کے قد کے برابر *چوڑائی آدھے قد برابر *اور گہرائی کم از کم نصف قد کے برابر رکھی جائے *بہتر یہ ہے کہ گہرائی بھی قد برابر ہو۔([3])
(3):جس حالت میں موت ہو اسی حالت پر دفن کرنا سنت ہے۔([4])
وضاحت :یعنی میّت کے ناخن وبال وغیرہ نہ تراشے جائیں([5]) * داڑھی یا سر کے بال میں کنگھا کرنا *ناخن تراشنا *کسی جگہ کے بال مونڈنا یا کترنا یا اُکھاڑنا مکروہ تحریمی ناجائز اور گناہ ہے، جس حالت پر ہے اُسی حالت میں دفن کر دیجئے ([6])*بعض جگہ رواج ہے کہ میّت کے ہاتھ پاؤں پر مہندی لگاتے ہیں یہ بھی جائز نہیں۔([7])
[1]...بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:843،حصہ:4،بتغیر قلیل ۔
[2]...اشعۃ اللمعات ،جلد:1،صفحہ:738 ۔
[3]...بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:843۔
[4]...المبسوط،باب غسل المیت ،جلد:1،جز :2،صفحہ92،مکتبہ رشیدیہ ۔
[5]...المبسوط،باب غسل المیت ،جلد:1، جز:2،صفحہ92،مکتبہ رشیدیہ ۔
[6]...بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:816۔
[7]...فتاوی اہلسنت غیر مطبوعہ ،ریفرنس نمبر: Nor-12926۔