Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللہ *پھر 2 بار حَیَّ  عَلَی الصَّلٰوۃ *پھر 2 بار حَیَّ عَلَی الْفَلَاح  *پھر اللہُ اَکْبَر اللہُ اَکْبَر کہیے اور *آخر میں لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ کہیے۔ نوٹ:فجر کی اذان میں حَیَّ عَلَی الْفَلَاح  کے بعد دوبار  اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم  کہنا مستحب ہے ۔([1])

(3):اذان  دیتے وقت  شہادت کی انگلیاں دونوں کانوں کے سوراخوں پر رکھنا ۔([2])

وضاحت: اس میں حکمت یہ ہے کہ کانوں پر انگلیاں رکھیں گے، خُود کو آواز کم آئے گی تو اُونچی آواز نکال سکیں گے۔ ([3]) خیال رہے! انگلیاں کانوں میں ڈال کر ان کو ہلانا اور گھمانا نہیں ہے، بَس کان کے  سُوراخوں پر رکھ کر دبائے رکھنا ہے۔([4])

(4): حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ اور حَیَّ عَلَی الْفَلَاح پر دائیں بائیں چہرہ پھیرنا۔([5])

 وضاحت:اذان واقامت دونوں میں  حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ سیدھی طرف منہ کرکے کہیے اور حَیَّ عَلَی الْفَلَاح اُلٹی طرف منہ کرکے، اگرچِہ اذان نَماز کیلئے نہ ہو ،مَثَلاًبچّے کے کان میں  اذان دینی ہے۔ یادر ہے!یہ پھِرنا صِرف مُنہ کا ہے ،سارے بدن سے نہ پِھرے۔بعض اذان دینے والے  حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ میں  صَلوٰۃ اور حَیَّ عَلَی الْفَلَاح میں فَلَاح پر پہنچنے پر سیدھی جانب اور الٹی جانب چہرے کو تھوڑا سا ہلادیتے ہیں،یہ انداز غَلَط ہے۔ دُرُست طریقہ یہ ہے کہ پہلے اچھّی طرح دائیں  بائیں چہرہ کرلیا جائے ،اِس کے بعد لفظ حَیَّ کہنے کی اِبتِدا ہو۔([6])

(5):اذان واقامت کے درمیان فاصلہ ہونا ۔ ([7])

وضاحت : جیسے عمومًا ہمارے ہاں اذان اور جماعت کے درمیان 20 منٹ کا فاصلہ رکھا جاتا ہے۔ فجر


 

 



[1]...الدر المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب الاذان،صفحہ:56۔

[2]...فتاوی ھندیہ ،کتاب الصلاۃ ،باب الاذان ،جلد:1،صفحہ:63۔

[3]... فتاوی ھندیہ ،کتاب الصلاۃ ،باب الاذان ،جلد:1،صفحہ:63،ملخصاً۔

[4]...فتاوی رضویہ ،جلد:5صفحہ:373۔

[5]...بحر الرائق ،کتاب الصلاۃ ،باب الاذان ،جلد:1،صفحہ:449۔

[6]...فیضانِ اذان ،صفحہ؛11۔

[7]...بہارِ شریعت ،جلد:1،صفحہ:474،حصہ:3۔