Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

میں اس سے بھی زیادہ فاصلہ ہوتا ہے۔ مغرب کی اذان کے بعد جلد ہی اِقامت پڑھ دی جاتی ہے، البتہ اس میں بھی فاصلہ ہوتا ہے۔ یہ درست انداز ہے، اس کے اُلٹ کرنا یعنی اذان پڑھنے کے فورًا بعد بغیر فاصلے کے اِقَامت شروع کر دینا مکروہ ہے۔  ([1])

نوٹ:اذان واقامت  کے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے  شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہمُ الْعَالِیَہ  کا رسالہ *   فیضانِ اذان اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب  *   بہارِ شریعت  ، جلد : 1 ، حصہ: 3پڑھئے۔

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا

ایمان مفصل

اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَ مَلٰئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ الْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَ شَرِّہٖ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ ؕ

ترجمہ:میں ایمان لایا اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اوراسکی کتابوں پراوراسکے رسولوں پر اورقیامت کے دن پر اوراس پرکہ اچھی اوربُری تقدیر اللہ کی طرف سے ہے اورموت کے بعد اٹھائے جانے پر۔

اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ  الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7):شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8):313بار دُرُود شریف پڑھے؟(9):آنکھوں کو گناہوں سے بچایا؟(10):کانوں کو گناہوں سے بچایا؟(11):فضول نظری سے بچتے ہوئے نگاہیں نیچی رکھیں؟(12):12 منٹ مکتبۃ المدینہ کی اصلاحی کتاب پڑھی؟(13):اذان و اقامت کا جواب دیا؟


 

 



[1]...فتاوی خلیلیہ ،جلد:1،صفحہ:223،ملخصاً۔