Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

ترجمہ :     جس نے پانچوں  نمازوں کی اذان ایمان کی بِنا پر، ثواب  کی نیت سے کہی ،اس کے پہلے گُنَاہ مُعاف ہوجائیں گے ۔([1])

وضاحت : یہاں صغیرہ (یعنی چھوٹے) گُناہ مراد ہیں۔([2]) باقی رہے کبیرہ گُنَاہ (جیسے: نماز قضا کرنا، فرض روزہ نہ رکھنا، ماں باپ کو ستانا، کسی کی رقم مار لینا وغیرہ) تو وہ تَوْبَہ اور اس کے تقاضے پُورے کرنے سے مُعَاف ہوتے ہیں ۔

اذان دینے کے مختصر فضائل:احادیثِ کریمہ کے مطابق *جنّت میں موتیوں کے گنبد ہیں، جو اذان دینے والوں کیلئے ہیں* اذان دینے والے کیلئے فرشتے اور دُنیا کی ہر چیز دُعائے مغفرت  کرتی ہے*اذان دینے والانَزع(رُوح نکلنے) کی سختیوں سے بچ جاتا ہے * اذان دینے والاقبر کی سختی اور تنگی سے محفوط رہتا ہے  *اس کے جسم کو کیڑے نہیں کھاتے ۔([3])

اذان واقامت کی 5 سنتیں

اذان واقامت کی 9 سُنّتَیں ہیں،جن میں سے 5 آج سیکھیں گے:

(1):قبلہ رُخ کھڑے ہونا ۔([4])

وضاحت: یعنی اذان دیں  یا اِقامت کہیں ، دونوں میں سُنّت یہ ہے کہ کھڑے ہو کر دیں اور مُنہ قبلے کی طرف رکھیں ۔

(2): اذان واقامت کے کلمات میں ترتیب قائم رکھنا۔([5])

وضاحت: یعنی *پہلے  دو بار  اللہُ اَکْبَر اللہُ اَکْبَر  کہیے *پھر 2بار اَشْھَدُ اَن لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہ *پھر 2 بار


 

 



[1]...سنن الكبری للبیہقی،کتاب الصلاۃ ،باب الترغیب فی الاذان ،جلد:1،صفحہ:809،حدیث:2039 ۔

[2]...فیض القدیر،جلد:6،صفحہ؛62،تحت الحدیث:8378۔

[3]...فیضان اذان ،صفحہ:2تا4 ،ملخصاً۔

[4]...بدائع الصنائع ،کتاب الصلاۃ ،فصل بیان کیفیۃ الاذان ،جلد:1،صفحہ:469۔

[5]...بدائع الصنائع ،کتاب الصلاۃ ،فصل بیان کیفیۃ الاذان ،جلد:1،صفحہ:469۔