Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ،کُل دورانیہ:15منٹ۔

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں اذان واقامت کا جواب دینے کے متعلق احکام سکھائے جائیں گے اور  دودھ پینے کے بعد کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالےسے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: جس نے مجھ پر صبح وشام  10 ،10 بار دُرُود ِپاک پڑھا ، اُسے قیامت کے دن میری شَفاعَت ملے گی۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اذان واقامت کا جواب دینے کےمتعلق احکام

آیت مبارکہ

اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ اِذَا نَادَیْتُمْ اِلَى الصَّلٰوةِ اتَّخَذُوْهَا هُزُوًا وَّ لَعِبًاؕ-ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْقِلُوْنَ(۵۸)(پارہ:6،المائدہ:58)

 تَرْجَمۂِ کَنْزُالْعِرْفَان:اور جب تم نماز کے لئے اذان دیتے ہو تو یہ اس کو ہنسی مذاق اورکھیل بنالیتے ہیں۔ یہ اس لئے ہے کہ وہ بالکل بے عقل لوگ ہیں۔

جب اذان ہوتی تو بعض غیر مُسْلِم اس کا مذاق اُڑاتے اور ہنستے تھے، اس پر یہ آیت نازِل ہوئی اور فرمایا گیا کہ یہ مذاق اُڑانے والے بےعقل اور احمق ہیں۔ ([2])


 

 



[1]...مجمع الزوائد، كتاب الاذكار، باب مايقول اذا اصبح واذا امسى،جلد:10،صفحہ:120،حدیث:17022۔

[2]...تفسیر صراط الجنان ،پارہ :6،سورۂ المائدہ ،تحت الآیت:58،جلد:2،صفحہ:456،بتغیر قلیل۔