Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

اذان کا مذاق اُڑانا کفر ہے

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے ہاں بھی بعض نادان ایسی غلطی کرتے ہیں، جب اذان ہو رہی ہو تو اس کی نقل اُتار کر مذاق بناتے ہیں۔ یاد رکھئے! اَذَان کا مذاق اُڑانا کفر ہے۔ ([1])

فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

جب اذان ہو تو اسے ادب سے سننا اور جواب دینا چاہئے۔  رسولِ ذِیشان ،مکی مدنی سلطان صَلی  اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: * اذان کا جواب دینے والا جنت میں داخل ہوگا  ([2]) *ایک حدیث پاک میں ہے :جو اذان کا جواب دے  گا،اللہ  پاک اس کے لئے ہر کلمے کے بدلے ایک لاکھ نیکیاں لکھے گا ،ایک  ہزار درجات بلند فرمائے گا اور ایک ہزار گناہ مٹائے گا، یہ عورتوں کے لئے ہے  ،جبکہ مردو  کے لئے دُگناہ ہے ۔([3])

3کروڑ 24 لاکھ نیکیاں:اذان میں  کل 15 کلمات ہیں ،فجر کی اذان میں 2 بار اَلصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم بھی ہے، اس طرح کی اذان فجر میں 17 کلمات ہوئے ،اسی طرح اقامت میں  2 بار قَدْ قَامَتِ الصَّلاۃُ کا اضافہ ہے، تو اقامت کے بھی 17 کلمات ہوئے ۔ اس حساب سے  جو اسلامی بھائی  پانچوں اذانوں اور اقامتوں کا جواب دے،  اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم!اسے 3 کروڑ 24 لاکھ نیکیاں  ملیں  گی ، 3لاکھ 24ہزار دَرَجات بلندہونگے اور 3 لا کھ  24 ہزار گناہ معاف ہو ں گے۔ ([4])

اذان واقامت کا جواب دینے سے متعلق اَحْکام

(1): اذان ([5]) واقامت کا جواب دینا مستحب (ثواب کا کام ہے )ہے([6]) (2): جب اذان ہو، تواُتنی دیر کیلئے سلام وکلام ،جوابِ سلام اور تمام کام چھوڑ دے،یہاں تک کہ  قرآن ِکریم کی تِلاوت کے دوران


 

 



[1]...کفریہ کلمات کے بارے سوال جواب ،صفحہ:359،ملخصًا۔

[2]...مسلم ،كتاب الصلاۃ ،باب استحباب القولِ مثل قولِ المؤَذّن لمن سمعہ...الخ ،صفحہ:151،حدیث :385،ملخصًا۔

[3]...تاریخ ابن عساکر ،رقم :6892،محمد بن الغَمر بن عثمان ابوبکر الطائی ،جلد:55،صفحہ:75-76۔

[4]...فیضان اذان ،صفحہ:7،ملخصًا ۔

[5]...فتاوی اہلسنت ،ریفرینس نمبر:   Nor-12292۔

[6]...بہارِ شریعت ،جلد:1،صفحہ:473۔