Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ، کُل دورانیہ:15منٹ۔
آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں عمامہ شریف کی 4سنتیں( قسط دوم )سکھائی جائیں گی اور آئینہ دیکھتے وقت کی دُعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالےسے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: مجھ پر دُرُود شریف پڑھو، اللہ پاک تم پر رحمت بھیجے گا ۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
عمامہ شریف کی 4 سنتیں (قسط دوم)
پیارے اسلامی بھائیو!عمامہ باندھنا سُنّت ہے۔
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
رسولِ ذِیشان ،مکی مدنی سلطان صَلی اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: عمامہ عرب کا تاج ہے،عمامہ باندھو تمہاری بردباری (نرمی اور قوتِ برداشت) میں اضافہ ہوگا ،جو عمامہ باندھے اسے ہر پیچ (بَل) کے بدلے ایک نیکی عطا ہو گی اور جب اتارے تو ہر پیچ کھولنے پر ایک گناہ مٹادیا جائے۔ ([2])
عمامہ شریف کی 7 سُنَّتَیْں ہیں، جن میں سے 3 ہم پہلے سیکھ چکے، 4آج سیکھیں گے۔آئیے! پہلے سیکھی ہوئی سنتیں دہرالیتے ہیں: (1):عمامہ شریف کم از کم ڈھائی(2.5) گز اور زیادہ سے زیادہ 6گز کا ہونا سُنّت ہے (2):عمامے کے نیچے سر بند باندھنا (3):باوضو ہو کر عمامہ باندھنا۔